اسلام و علیکم،
محترم دوستوں اور ساتھیوں،
ہم (ٹیم آشیانہ) کے کچھ کارکنان، خدمت خلق کے جذبے کے تحت یہاں (صحبت پور، نصیرآباد، بلوچستان) میں موجود ہیں. گزشتہ ہفتوں (١٥ دن) کے دوران ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت یہاں مختلف فلاحی کام سر انجام دیے، جن میں غذائی اجناس کی تقسیم، مفت طبی کیمپ، ٹینٹ کی تقسیم، پینے کے صاف پانی کی تقسیم شامل ہے.
ہم لوگ یہاں کچھ دن اور روکنے اور مزید فلاحی کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہم کو فنڈز اور امداد کی کمی کا ہمیشہ سامنا رہتا ہے. یہاں کے لوگوں کو فوری طور پر پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے. ہم پورے پاکستان سے اور جو جو ہماری تحریر پڑھے سے گزارش کرتے ہیں کہ بلوچستان کے پریشان حال اور متاثرین کے لئے کچھ نہ کچھ مدد کریں. فوری طور پر یہاں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا انتظام کریں.
اگر کوئی ہمارے سے یہ نیک کام سر انجام دینا چاہے تو ہم سے رابطہ کریں،
آشیانہ کیمپ
صحبت پور روڈ، نصیرآباد،
بلوچستان
+92 345 297 1618
+92 324 265 2046
team.ashiyana@gmail.com
faryal.zehra@gmail.com
mansoorahmed.aaj@gmail.com
آپ کی کی ہوئی تھوڑی سی مدد یہاں بہت لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنا سکتی ہے.
جزاک الله
اسلام و علیکم
No comments:
Post a Comment